ریس کورس ، عید پر کھانا تیار کرتے 35 سالہ خاتون چولہا پھٹنے سے چل بسی

ریس کورس ، عید پر کھانا تیار کرتے 35 سالہ خاتون چولہا پھٹنے سے چل بسی
 ریس کورس ، عید پر کھانا تیار کرتے 35 سالہ خاتون چولہا پھٹنے سے چل بسی

  



 لاہور(کرائم سیل) عید کے روز ریس کورس کے علاقہ میں چولہا پھٹنے سے 35 سالہ خاتون جاں بحق،پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔متوفیہ کے اہل خانہ ،اہل علاقہ اور پولیس نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریس کورس کی رہائشی نصرین رہائشی 2بچوں کی ماں تھی عید کے روز وہ گھر میں کھانا پکا رہی تھی کہ گیس والا چولہا اور اس سے ملحقہ سلنڈر ایک دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی زد میں آ کر نصرین بی بی شدید زخمی ہو گئی ۔زخمی کو گھر والے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں لیکر گئے جہاں وہ کئی گھنٹوں تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متوفیہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا بعد ازاں ورثا کی درخواست پر ضروری کارروائی کے بعد نعش ان کے حوالے کر دی گئی۔

مزید : علاقائی


loading...