پی آئی اے کا منیٰ حادثے میں شہید پاکستانیوں کی میتیں بلامعاوضہ واپس لانے کا اعلان

پی آئی اے کا منیٰ حادثے میں شہید پاکستانیوں کی میتیں بلامعاوضہ واپس لانے کا ...

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی میتوں کو بلامعاوضہ وطن واپس لانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حاجیوں کی مدد کیلئے جدہ میں ڈائریکٹر کسٹمز سروسز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تمام شہید ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں بلامعاوضہ وطن واپس لائی جائیں گی اور منتقلی کے تمام تر انتظامات پی ا?ئی اے کرے گی

مزید : صفحہ آخر


loading...