سندھ کے مختلف علاقوں میں 4.7ریکٹر سکیل کی شدت کا زلزلہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سندھ کے مختلف علاقوں میں 4.7ریکٹر سکیل کی شدت کا زلزلہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ...

  



سکھر(اے این این) سندھ کے مختلف علاقوں میں 4.7کی شدت کا زلزلہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،زلزے کا مرکز پنوں عاقل کے شمال مغرب میں تھا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4اعشاریہ7ریکارڈکی گئی۔زلزلہ پیمامرکزکیمطابق ضلع گھوٹکی کے علاقے پنوعاقل ،ضلع کشمور سمیت گردو نواح میں آنیوالے زلزلے کا مرکز پنوعاقبل کے شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کسی جانی نقصان کی اطالع نہیں ملی تاہم لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...