اخلاق گڈو سمیت پیپلز پارٹی کے20عہدیدار پی ٹی آئی میں شامل

اخلاق گڈو سمیت پیپلز پارٹی کے20عہدیدار پی ٹی آئی میں شامل

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی میاں اخلاق گڈو نے پیپلز پارٹی کے 20رہنماؤں ،سابق کونسلر ز و ناظمین کے ہمراہ این اے122سے اُمیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شامل ہونے اور 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمائیت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،چوہدری محمد سرور اور ایم پی اے میاں اسلم اقبال بھی اس موقع پر مو جود تھے ۔اخلاق گڈو کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سابق یوسی صدر محمد یوسف مغل اور میاں فیاض ،یوسی 121سے وائس چئیرمین نذیر مغل ،سابق جنرل کونسلر صلا ح الدین بھٹی ،سابق ڈسٹرکٹ ممبر سردار یش سنگھ ،سابق ناظم یوسی 32امیر خان ،سابق کونسلر محمد یوسف گجر اور پیپلز پارٹی کے باقی اراکین محمد نعیم بٹ ،بابا خادم ،محمد جمال ،انو ر بیگ ،حا جی محمد عالم ،شیخ محمد شفیق ، عامر ملک اور صدر ویلفئیر سو سائٹی امین پارک محمد طفیل بھٹی نے بھی ضمنی الیکشن میں اپنے ساتھیوں سمیت عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی کی حمائیت کا اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے میاں اخلاق گڈو اور اُنکے ساتھیوں کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...