بلدیاتی انتخابات میں ایک منٹ تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی،چودھری سرور

بلدیاتی انتخابات میں ایک منٹ تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی،چودھری سرور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز کی نگرانی کے بغیر ضمنی انتخابات کے شفاف ہونیکا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ‘پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں ایک ’’منٹ ‘‘کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی ‘ تحریک انصاف کے خلاف حکو مت ‘الیکشن کمیشن اور پنجاب پو لیس ایک ہو چکی ہے ‘الیکشن کمیشن بتائے دھاندلی والے ضمنی انتخابات کے نتائج کو کون قبول کر یگا؟شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جسکواسے ہر صورت پورا کر نا ہوگا ‘ تحر یک انصاف صر ف ایک جماعت نہیں بلکہ ایک نظر یہ کا نام ہے ‘ملکی دولت لوٹنے والوں کے سیاسی دور کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونیوالا ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہو گا‘ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی مہم کیلئے تحر یک انصاف چٹان کی طر ح مضبوط ہے ۔ وہ گڑھی شاہو میں عید ملن پارٹی اور عید کے موقعہ پر ضمنی انتخابات کی مہم کے حوالے سے وارث روڈ ‘مزنگ اور گڑھی شاہو میں مختلف تقر یبات سے خطاب کر رہے تھے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...