حکومت کو بھارتی جار حیت کیخلاف عملی اقدامات کر نا ہونگے‘محمودالر شید

حکومت کو بھارتی جار حیت کیخلاف عملی اقدامات کر نا ہونگے‘محمودالر شید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ حکومت کو بھارتی جار حیت پر صرف بیان بازی نہیں عملی اقدامات کر نا ہونگے‘ملک میں خارجہ پالیسی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی جس حکو مت کا وزیر خارجہ ہی نہیں اس نے خارجہ پالیسی خاک بنانی ہے ‘بلدیاتی انتخابات بروقت اور شفاف ہونے چاہیے ورنہ شدید احتجاج کر نے مجبور ہوں گے ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کو مہنگائی ‘بے روزگاری کے خاتمے اور بنیادی سہو لتوں کی فراہمی کی بجائے صرف سیاسی تشہیرکے منصوبوں پر توجہ دے رہی کیوں حکمرانوں کو عوام سے نہیں صرف اپنی کمیشن سے سروکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چاہیے وہ اقوام متحد ہ میں آئیں بائیں شائیں کر نے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دوٹوک موقف اختیار کر یں ۔
محمودالر شید

مزید :

صفحہ آخر -