تمام ائرپورٹ پرحجاج کرام کی واپسی پر کسٹم کلرینگ کے لئے خصوصی کاؤنٹر قائم
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل ) تمام ائرپورٹ پر حجاج کرام کی واپسی پر کسٹم کلرینگ کے لئے خصوصی کاؤنٹر قائم کررہے ہیں تاکہ حجاج کرام کو واپسی پر پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے، ذرائع کے مطابق ائرپورٹ اورحج ٹرمینل پر حجاج کرام کے استقبال کے لئے آنے والوں میں سے صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت ہوگی اس لئے زیادہ لوگ ائرپورٹ یا حج ٹرمینل پرحجاج اکرام کے استقبال کے لئے نہ پہنچیں ورنہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔