وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹرین کی ٹکر سے رکشہ میں سوار 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،واقعہ کی تحقیقات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹرین کی ٹکر سے رکشہ میں سوار 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقہ رانا ٹاؤن میں ٹرین اور رکشہ میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقا ت کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...