حکومت کی جانب سے شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر شہریوں کا اظہار تشکر

حکومت کی جانب سے شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر شہریوں کا اظہار تشکر

  



لاہور (این این آئی )عیدالاضحی کے موقع پر حکومت کی جانب سے شہروں میں صفائی کے بہترین انتظامات پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ لاہور کے شہریوں کا کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر لاکھوں جانوروں کی قربانی کی گئی لیکن سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے بروقت تمام گلیوں، محلوں میں پہنچ کر جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جس سے کسی بھی علاقے میں نہ تو صفائی کے مسائل پیدا ہوئے اور نہ ہی بدبو پھیلی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ادارے TMAs انتہائی فرض شناسی کے ساتھ کام کر رہے ہیں جس کا سہرا مسلم لیگ حکومت کی قیادت کو جاتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور TMAs نے سرعام سری پائے بھوننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے لوگوں کو ایک اذیت سے بچایا ہے ۔ سری پائے سرعام بھوننے سے نا صرف علاقے میں سخت بدبو پھیلتی ہے بلکہ آلودگی اور بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر صفائی کے شاندار انتظامات پر صوبائی اور ضلعی حکومت اور TMAs بھی مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں بہترین حکمت عملی کے ذریعے عوام کو سکون و راحت فراہم کرنے کے لئے صفائی کے اعلی انتظامات کو یقینی بنایا

مزید : صفحہ آخر


loading...