شہبازشریف نے عیدالاضحی کی نماز رائے ونڈ میں ادا کی
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عیدالاضحی کی نماز رائے ونڈ میں ادا کی۔ نمازعید ادا کرنے کے بعد وزیراعلیٰ نے ملک کی سلامتی، ترقی وخوشحالی اور سعودی عرب میں منیٰ کے مقام پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں شہید ہونے والے حجاج کرام کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر وزیراعلی محمد شہباز شریف نے لوگوں سے عید ملی۔