کراچی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کھالیں چھیننے والے 37کارکن گرفتار، 15سو کھالیں برآمد، متحدہ کا فلاحی مہم بند کرنے کا اعلان

کراچی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کھالیں چھیننے والے 37کارکن گرفتار، 15سو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے این این) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 37 ملزمان گرفتار اور غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 15سو سے زائدکھالیں قبضے میں لے لیں۔گلبرگ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والے 11 افراد کو گرفتار کرکے ملزمان سے 11 کھالیں قبضے میں لے لیں،پولیس کے مطابق 11 افراد میں سیاسی،مذہبی جماعتوں کے افراد شامل ہیں۔متحدہ قومی مومنٹ نے عید الاضحی پر اس سال توقع سے کم کھالیں ملنے پر کام روکنے اور فلاحی آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق لانڈھی، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کھالیں چھیننے والے 25سے زائد ملزمان کو گرفتار ان کے قبضے سے 1500کھالیں برآمد کر لی گئیں۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق رینجرز کی کارروائیاں اس کے علاوہ ہیں۔دوسری جانب ایس پی بلدیہ اعجاز ہاشمی نے بتایا کہ بلدیہ ٹاون سیکٹر 3 میں کھالیں چھیننے والے ایک ملزم کو گرفتار اس کے قبضے سے 71کھالیں برآمد کر لی گئیں۔ دوسری جانب متحدہ قومی مومنٹ نے عید الاضحی پر اس سال توقع سے کم کھالیں ملنے پر کام روکنے اور فلاحی آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔کراچی کے طارق گرانڈ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کھالیں دینے اور جمع کرنے والے خدمت خلق فانڈیشن کے کارکنان کو دھمکیاں دی گئیں جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کوئی کھال جبری طور پر نہ لی گئی اور نہ ہی کسی ادارے نے چھینی گئی کھالوں سے متعلق کوئی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کھالیں بھی 50 فیصد سے کم جمع ہوئیں لہذا آج احتجاجا خدمت خلق فانڈیشن کے تحت قربانی کی کھالیں جمع نہیں کی جائیں گی،کھالوں اور زکو اۃکی مد میں کمی کے باعث فلاحی آپریشن بند کرنا پڑیں گے جب کہ ہمیں 60 ہزار کھالوں سے محروم کیا گیا۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کھالوں سے لدے درجنوں ٹرکس اور 100 سوزوکیوں کو چھینا گیا اور ٹھیکیداروں کے ٹرک ابھی تک تھانوں میں بند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کل سے اب تک تمام شکایات ریکارڈ میں لے آئے ہیں اور ہم نے اس حوالے سے وزیر اعظم اور وزیر اعلی سندھ کوآگاہ کردیا ہے جب کہ ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کریں۔انھوں نے کہا کہ کھالیں جمع کرنے کے 26 کلیکشن پوائنٹس تھے مگر کہیں سے بھی کوئی شکایت نہیں ملی مگر جب کھالیں ٹرک میں ڈال کر طارق گرانڈ میں واقع ڈمپنگ پوائنٹ پر لائی جا رہیں ہوتی تھیں تو رینجرز کی جانب سے انھیں قبضے میں لے لیا جاتا۔فاروق ستار نے اس الزام کو رد کیا کہ ان کے کارکنان کھالیں جبری طور پر جمع کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے ان کے درجنوں کارکنان کو گرفتار کیا ہے اور وہ کھالیں جو عوام نے رضا کارانہ طور پر دی تھیں انھیں بھی قبضے میں لے کر دیگر تنظیموں میں بانٹ دیا ہے جن میں ان کے خدشے کے مطابق کچھ کالعدم جماعتیں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔فاروق ستار کے مطابق کراچی کے کمشنر کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ خدمتِ خلق فانڈیشن کے تمام ڈرائیورز کے پاس موجود تھا پھر بھی انھیں گرفتار کرکے گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔انھوں نے پاک کے فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے درخواست کی کہ وہ کراچی آکر یہاں کی صورتِ حال کا جائزہ لیں۔فاروق ستار نے کہا کہ انھیں یوں محسوس ہاتا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگا کر اس کی جگہ دہشت گرد کالعدم تنظیموں کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ تاہم انھوں نے واضع کیا کہ یہ ان کے خدشات ہیں اور وہ کسی پر الزام نہیں لگا رہے ہیں۔یاد رہے کہ جمعے کو رینجرز نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹان میں ایک کارروائی کے دوران ایک مبینہ ٹارگٹ کلر محمد ریحان حسین عرف بہاری کوگرفتار کرنے کا دعوی کیاہے۔رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق جمعے کو گرفتار کیا گیا ملزم متحدہ قومی موومنٹ کا سرجانی ٹان کا سیکٹر انچارج ہے اور اس نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور قربانی کے جانوروں کی کھالیں چھیننے کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کا مبینہ طور پراعتراف کیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزم سرجانی ٹان میں ٹارگٹ کلرز کی ایک ٹیم چلا رہا تھا، جس نے کئی پولیس اہلکاروں اور مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کوقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔رینجرز کی پریس ریلیز میں دعوی کیا گیا ہے کہ ملزم جبرا چندہ جمع کرنے، قربانی کے جانوروں کی کھالیں چھیننے اور زمینوں پر قبضے میں بھی ملوث ہے۔کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے ستمبر 2013 میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا تھا جو آج بھی جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -