شہباز شریف نے عید تعطیلات مصروف گزاریں ، سرکاری امور بھی نمٹاتے رہے

شہباز شریف نے عید تعطیلات مصروف گزاریں ، سرکاری امور بھی نمٹاتے رہے

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عید کی تعطیلات مصروف گزاریں اور وہ سرکاری امور بھی نمٹاتے رہے۔ وزیراعلیٰ نے رائے ونڈ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران سے ملاقات کی۔وزیراعلی نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو صوبے میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں اور کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے وضع کردہ ضابطے پرسختی سے عملدرآمد کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ لاہور سمیت صوبہ بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کرتے رہے۔وزیراعلیٰ عید کے تینوں روز صبح سے رات گئے تک سکیورٹی انتظامات ، کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے کئے جانے اقدامات اور صفائی کے انتظامات کے ضمن میں تمام امور کی ذاتی طورپرنگرانی کرتے رہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

مزید : صفحہ آخر