منیٰ حادثہ
ٹی وی پر انتہائی دکھ بھری خبر سننے کو ملی جس نے تمام اُمت مسلمہ کو خون کے آنسو پینے پر مجبور کر دیا۔ انتہائی دکھ و افسوس ہمیں بھی ہوا جب حج کے دوران منیٰ میں بھگدڑ میں لا تعداد حاجی شہید ہو گئے۔انتہائی دکھ و افسوس بھری خبر تھی جس نے عید کے موقع پر دُنیا بھر کو غمگین کر دیا۔
خبر تھی کہ ایران نے عالمی سطح پر سانحہ منیٰ میں پیش آنے والے واقع پر سعودی عرب کی حکومت سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے حاجیوں میں سے 100سے زیادہ کا تعلق ایران سے تھا۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اصل ماجرا کیا ہے۔ اس حادثہ سے کچھ روز قبل بھی کرین حادثہ پیش آیا تھا،اس میں بھی جانی نقصان ہوا تھا۔ یہ سانحہ بھی سب کو غمگین کر گیا۔ یہ بات غلط نہیں کہ منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ کے بیشمار واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں اور اس سال بھی افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
یہ جاننا ضروری ہے کہ ایسا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا۔ تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا سدباب ہو سکے اور آئندہ نا حق انسانی جانیں بھی ضائع نہ ہوں۔ بہر حال اب آپ سے اس دعا کے ساتھ اجازت چاہتے ہیں اللہ پاک پروردگار منیٰ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ (آمین) ایک اور خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ پاکستان کی مقامی ایئر لائن کی 3 خواتین بھی لاپتہ ہو گئیں، تاہم وزیر اعظم پاکستان نے مذکورہ خبر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اسی کے ساتھ اجازت چاہتا ہوں ملتے ہیں دوستوں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان راب راکھا۔