عالمی اقتصادی ترقی کے تخمینوں میں کمی
اقتصادی تعاون و ترقی کی فرانسیسی تنظیم او ای سی ڈی نے رواں سال عالمی معیشت کی ترقی میں سست روی کے رجحان کی پیش گوئی کرتے ہوئے عالمی اقتصادی ترقی کے تخمینوں میں کمی کر دی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق او ای سی ڈی نے عالمی معیشت کی کارکردگی میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ او ای سی ڈی کے مطابق چین اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے دیگر ممالک کی معیشت میں سست روی کی وجہ سے عالمی سطح پر مجموعی اقتصادی پیداوار میں اضافہ اس سال تین فیصد تک رہے گا جبکہ اگلے برس ترقی کی یہ شرح 3.8 کی بجائے3.6 فیصد ہو گی