جاپان: تجارتی خسارے میں40 فیصد کمی

جاپان: تجارتی خسارے میں40 فیصد کمی

  



جاپان کے تجارتی خسارے میں رواں سال اگست کے دوران 40 فیصد کمی ہوئی۔وزارت خزانہ کے جاری ایک بیان کے مطابق خام تیل کے درآمدی حجم میں کمی کے باعث تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی اور اگست کے دوران تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 40 فیصد کی کمی سے 569.7 ارب ین کی سطح پر آ گیا جو کہ اگست 2014 کے دوران 953.2 ارب ین ریکارڈ کیا گیا۔ اگست کے دوران برآمدات میں 3.1 فیصد کمی ہوئی جبکہ درآمدات میں بھی اتنی ہی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...