نیوزی لینڈ ‘ اقتصادی ترقی کی شرح مایوس کن

نیوزی لینڈ ‘ اقتصادی ترقی کی شرح مایوس کن

  



نیوزی لینڈ کی رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح مایوس کن رہی اور اقتصادی شرح نمو توقعات سے کم رہی۔ قومی ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران معیشت کے حجم میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اپریل سے جون کے دوران معیشت کے حجم میں 0.6 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ دوسری سہ ماہی کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح مایوس کن رہنے کے باعث جی ڈی پی کم ہو کر 2.4 فیصد کی سطح پر آ گئی جو کہ گزشتہ دو سال کے دوران جی ڈی پی کی کم ترین شرح ہے۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...