شارپ 8 کے ٹیلی ویژن سکرین متعارف کروائیگا

شارپ 8 کے ٹیلی ویژن سکرین متعارف کروائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جاپانی الیکٹرونکس کمپنی شارپ نے اکتوبر سے 8 کے ٹیلی ویژن سکرین متعارف کرانے کا اعلان کیاہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اگرچہ کئی کمپنیاں’سْپر ہائی ویژن‘ ریزولیوشن کے ٹی وی ماڈل بناچکی ہیں لیکن پہلی مرتبہ اس طرح کے ٹی وی تجارتی بنیادوں پردستیاب ہوسکیں گے۔8K ساخت ٹی وی سیٹ 1080p جیسی ہائی ڈیفینیشن سے 16 گْنا زائد پکسلز کا حامل ہے۔ یہ ٹی وی ایک تفصیلی یا اتنی بڑی شبیہہ تخلیق کرتا ہے جو تھری ڈی میں ہی نظر آسکتی ہے۔ 8K ریزولیوشن کے ٹی وی سیٹ کی قمیتِ فروخت ایک لاکھ 33 ہزار امریکی ڈالر ہو گی جس کے باعث اس کی فروخت محدود پیمانے پر ہی ہو گی۔

مزید :

ایڈیشن 2 -