بھارت: سویا بین اور چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں

بھارت: سویا بین اور چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھارت میں سویا آئل، سویا بین اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیری ویٹیو ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران سویا آئل کے اکتوبر میں ترسیل کیلئے معاہدے 1.63 فیصد کے اضافے سے 575.15 بھارتی روپے فی 10 کلو گرام میں ہوئے جبکہ سویا بین کے آئندہ ماہ میں ترسیل کے معاہدے 1.44 فیصد کی بہتری سے 3242 روپے فی 100 کلو گرام میں طے پائے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اکتوبر میں ترسیل کیلئے معاہدے 0.45 فیصد کے اضافے سے 2430 روپے فی 100 کلو گرام میں طے پائے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -