فیٹ اورمیسی فرگوسن ٹریکٹروں کی فروخت گرگئی

فیٹ اورمیسی فرگوسن ٹریکٹروں کی فروخت گرگئی

  



رواں مالی سال2015-16 ء کے ابتدائی دو ماہ کے دوران گذشتہ سال کے مقابلہ میں فیٹ اورمیسی فرگوسن ٹریکٹروں کی فروخت میں دو ہزار217 یونٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ملت ٹریکٹرز کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران فیٹ اورمیسی ٹریکٹروں کی فروخت کا حجم3493 یونٹ رہا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 5710 ٹریکٹر فروخت کئے گئے تھے۔ رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران زرعی مشینری کی پیداوارمیں معمولی اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران5089 ٹریکٹرز تیار کئے گئے تھے۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...