پرانے کپڑوں کی درآمد‘پاکستان سب سے بڑاملک

پرانے کپڑوں کی درآمد‘پاکستان سب سے بڑاملک

  



پاکستان دنیا میں پرانے کپڑوں کی درآمدکا سب سے بڑا ملک بن گیاہر سال لاکھوں میٹرک ٹن پرانے کپڑے دیگر ممالک سے پاکستان درآمد کئے جاتے ہیں آنے والی سردیوں میں بھی لاکھوں میٹرک ٹن پرانے کپڑوں کے آرڈر دے دئیے گئے ہیں ۔دستاویزات کے مطابق پاکستان دنیا میں پرانے کپڑوں کے استعمال کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں پرانے کپڑوں کی درآمد پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں پاکستان میں افغانی تاجر پرانے کپڑوں کا سب سے زیادہ بزنس کر رہے ہیں اور ہر سیزن میں اربوں روپے بغیر ٹیکس اد کئے کماتے ہیں ۔

مزید : ایڈیشن 2