دستکاری کی برآمدات میں0.91 ملین ڈالر کمی

دستکاری کی برآمدات میں0.91 ملین ڈالر کمی

  



گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2015-16 کے پہلے ماہ کے دوران دستکاریوں کی ملکی برآمدات میں0.91 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ رواں مالی سال جولائی2015ء کے دوران دستکاریوں کی ملکی برآمدات کا حجم0.29 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران دستکاریوں کی برآمدات سے1.2 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جولائی کے دوران دستکاریوں کی برآمدات میں0.91 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...