سٹیٹ بینک 1.5ارب روپے قرض دیگا

سٹیٹ بینک 1.5ارب روپے قرض دیگا

  



سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بجلی گھروں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے قرض کا اعلان کیا ہے ، ایکسپورٹرز پاور پلانٹ لگانے کے لیے بینکوں سے ڈیڑھ ارب روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق طویل مدتی قرض کی سہولت اس لیے دی گئی ہے کہ صنعتکار اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرسکیں۔ مصنوعات برآمد کرنے والی کمپنیاں الگ سے بنائی گئی پاور کمپنیوں کے لیے بینک سے قرض لے سکتی ہیں لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ کراچی کے ایکسپورٹرز پلانٹس سے پیدا ہونے والی کم سے کم 70 فیصد بجلی برآمد ہونے والی اشیا کی تیاری میں استعمال کریں۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...