بجلی کی پیداوار884 6 میگاواٹ تک پہنچ گئی

بجلی کی پیداوار884 6 میگاواٹ تک پہنچ گئی

  



واپڈا پن بجلی گھروں سے پیک آورز کے دوران بجلی کی پیداوار 6 ہزار 884 میگاواٹ تک پہنچ گئی ، جو پاکستان میں پن بجلی کی پیداوار کا ریکارڈ ہے ۔ قبل ازیں پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار 14 ستمبر 2013 ء کو حاصل ہوئی تھی جو 6 ہزار 813 میگاواٹ تھی ۔پن بجلی کی یہ ریکارڈ پیداوار واپڈا پن بجلی گھروں کے مؤثر آپریشن اور دیکھ بھال، آبی ذخائر میں پانی کی بہتر دستیابی اور صوبوں کی ڈیمانڈ پر آبپاشی کیلئے ارسا کے انڈنٹ کے مطابق ڈیموں سے پانی کے زیادہ اخراج کی بدولت حاصل ہوئی ۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...