ایان علی پر فردِ جرم کی کارروائی 8 اکتوبر تک ملتوی

ایان علی پر فردِ جرم کی کارروائی 8 اکتوبر تک ملتوی
ایان علی پر فردِ جرم کی کارروائی 8 اکتوبر تک ملتوی

  



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس میں ایک دفعہ پھر ماڈل ایان علی پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی آج پھر راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ میں کیس کی سماعت کیلئے پیش ہوئیں ، کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کے جج صابرسلطان نے کی ۔سماعت کے دوران ملزمہ ایان علی کو عدالت میں حاضری کیلئے باقاعدہ پکارا گیا جس پر وہ جج کے روبرو پیش ہوئیں۔بینکنگ کورٹ کے جج صابرسلطان کا کہنا تھا کہ بطور ڈیوٹی جج فرد ِ جرم عائد نہیں کرسکتاکیس میں صرف ملزمہ کی حاضری اور آئندہ کیس کی تاریخ ہی مقرر کرسکتا ہوں،کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کسٹم کورٹ کو دوبارہ بھجوادیاگیا ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ اگلی سماعت پر فردِ جرم کا معاملہ مکمل ہوجائے گا۔

مزید : راولپنڈی


loading...