سانحہ منیٰ کی معلومات کیلئے وزارتِ مذہبی امور کی ہیلپ لائن قائم

سانحہ منیٰ کی معلومات کیلئے وزارتِ مذہبی امور کی ہیلپ لائن قائم
سانحہ منیٰ کی معلومات کیلئے وزارتِ مذہبی امور کی ہیلپ لائن قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی ہدایت پرسانحہ منیٰ کی معلومات کیلئے وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں 36 پاکستانی شہید 35 زخمی ہیں جبکہ217 لاپتہ افراد سے رابطہ ہوچکا ہے اور85 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ سانحہ منیٰ کے شہداکی تفصیلات وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر تفصیلات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ سانحہ منیٰ کی معلومات کیلئے پاکستان میں 04211725425 پر اور سعودی عرب میں08001166622 پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

قومی -