داعش کیخلاف فرانس بھی میدان میں آگیا، شام میں بمباری

داعش کیخلاف فرانس بھی میدان میں آگیا، شام میں بمباری
داعش کیخلاف فرانس بھی میدان میں آگیا، شام میں بمباری

  



پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں کیلئے فرانس بھی میدان میں آگیاہے اور شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر پہلی مرتبہ فضائی کارروائی کی جس کا باقاعدہ اعلان صدارتی آفس کی جانب سے جاری بیان میں کیاگیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی فضائیہ نے داعش کے ان ٹھکانوں کو شام میں نشانہ بنایا ہے جن کی نشاندہی گذشتہ دو ہفتوں کے دوران جاسوسی کے دوران کی گئی تھی۔ بیان میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ داعش کو نشانہ بنا کر ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارا ملک دہشت گردی کے خطرے کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے ۔فرانسیسی صدر کے مختصر بیان میں شام کے بحران کے حل کے لیے عالمی طاقتوں سے ایسے حل کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جو شہریوں کو ہر قسم کے تشدد سے محفوظ رکھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...