کشتی میں دھماکہ ،مالدیپ کے صدر بال بال بچ گئے

کشتی میں دھماکہ ،مالدیپ کے صدر بال بال بچ گئے
کشتی میں دھماکہ ،مالدیپ کے صدر بال بال بچ گئے

  



مالی(مانیٹرنگ ڈیسک)مالدیپ کے صدریامین عبدالقیوم کشتی دھماکے میں بال بال بچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے صدرفریضہِ حج کی ادائیگی کے بعد اہلِ خانہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ ایک کشتی میں واپس آرہے تھے جب وہ دارالحکومت کی مرکزی جیٹی پر پہنچے تو کشتی میں زور دار دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کے نتیجے میں صدریامین عبدالقیوم مکمل طور پر محفوظ رہے جبکہ اہلیہ فاطمہ ابراہیم اور دیگر حکام معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ مالدیپ کے وزیر محمد شریف کا کہنا تھا کہ کشتی میں دھماکہ انجن کا ہوسکتاہے ، فوری طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دھماکے کی تحقیقات کے بعد ہی حتمی مؤ قف پیش کیا جاسکے گا۔

مزید : بین الاقوامی