900 سے زائد ارکان اسمبلی پر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

900 سے زائد ارکان اسمبلی پر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی
900 سے زائد ارکان اسمبلی پر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے میں عدم دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ارکان پارلیمنٹ کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 30 ستمبر تک کی مہلت دی گئی تھی۔ مہلت ختم ہونے میں 2 دن باقی رہ گئے ہیں لیکن تاحال 208 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں جبکہ997 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں ۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو 5 بار یاددہانی کے خطوط لکھے جاچکے ہیں جس کے باوجو د بہت سے ارکان کی طرف سے تفصیلات جمع کرانے میں عدم دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے۔3وزرائے اعلیٰ سمیت کئی وزراءنے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ا لیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے وقت میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ 30 ستمبر تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

مزید : قومی /Headlines