ایئر ہوسٹس مسافر کے ساتھ جہاز کے باتھ روم میں قابل اعتراض حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

ایئر ہوسٹس مسافر کے ساتھ جہاز کے باتھ روم میں قابل اعتراض حرکات کرتے ہوئے ...
ایئر ہوسٹس مسافر کے ساتھ جہاز کے باتھ روم میں قابل اعتراض حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

  



جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ایئر ہوسٹس مسافر کے ساتھ جہاز کے باتھ روم میں قابل اعتراض حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی جس کے بعد اسے فوری طور پر ملازمت سے نکال دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایئرہوسٹس نے اعتراف کیا کہ وہ دوسرے مسافروں کو بھی پیسے بنانے کیلئے بہکاتی رہی ہے اور اس نے اس طرح 2 سالوں میں 10 لاکھ ڈالر ( 3.7ملین درہم )بنائے ہیں ،جس پر ایئرلائن نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اسے کمپنی سے نکال دیاہے ۔

اخبار ’صدا‘نے ایئرلائنز ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مسافر نے بھی اعتراف کیاہے کہ ایئرہوسٹس نے اسے جہاز کے باتھ روم میں 2ہزار ڈالر کیلئے بہکایا تھا ۔ایئرہوسٹس نے دوران سفر کئی دوسرے مسافروں کو بھی بہکانے کابھی اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ اسی کام کیلئے لمبے سفروالی پروازوں کو ترجیح دیتی تھی ۔اخبار نے متعلقہ ایئر لائن کا نام نہیں لیا لیکن کہا ہے کہ ایئرلائن کی جانب سے اس ایئر ہوسٹس کو فوری طور پر نوکری سے نکال کر واپس بھیج دیاگیاہے جو کہ ہر پرواز میں تقربیاً2ہزار ڈالر بنا لیتی تھی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...