نبیل گبول کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، سپیشل برانچ کا عدالت میں جواب

نبیل گبول کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، سپیشل برانچ کا عدالت میں جواب
نبیل گبول کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، سپیشل برانچ کا عدالت میں جواب

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ میں سابق ایم این اے نبیل گبول کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سپیشل برانچ نے عدالت میں جوابی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ سپیشل برانچ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نبیل گبول کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی سپیشل برانچ نے ایسی کوئی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نبیل گبول کی جان کو خطرے کے حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعا ت نہیں ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : کراچی


loading...