عیدا لضحیٰ کے موقع پر کویت میں ڈاکٹر کو قصائی بننا مہنگا پڑ گیا،گرفتار ہو گیا

عیدا لضحیٰ کے موقع پر کویت میں ڈاکٹر کو قصائی بننا مہنگا پڑ گیا،گرفتار ہو گیا
عیدا لضحیٰ کے موقع پر کویت میں ڈاکٹر کو قصائی بننا مہنگا پڑ گیا،گرفتار ہو گیا

  



کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں عیدالضحیٰ کے موقع پر ڈاکٹر کو بطور قصاب کام کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر کو پولیس نے عید کے پہلے روز کویت سٹی کی گلیوں میں پھرتے ہوئے اس وقت گرفتار کیا جب یہ لوگوں کو قربانی کروانے کیلئے آوازیں دے رہ تھا اور اس دوران کچھ لوگوں نے اسے پہچان بھی لیا ۔یہ کہانی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ،کچھ لوگوں نے اس کو سخت سزاد ینے کا مطالبہ کیاہے کیونکہ اس کے پاس قصائی ہونے کا لائسنس بھی نہیں ہے اور اس نے حفظان صحت کو بھی پس پشت ڈالا جو کہ قصائی کے کام کا بنیادی حصہ ہوتاہے ۔سوشل میڈیا کے کئی صارفین کا کہناہے کہ زیادہ تر ڈاکٹر پارٹ ٹائم نوکری کرتے ہیں اور لگتاہے کہ یہ بھی ان میں ہی سے ایک ہے ۔گرفتار ہونے والا ڈاکٹر ایک نجی ہسپتال میں خدمات انجام دے رہاہے اور زیادہ رقم کمانے کیلئے قصاب بننے کافیصلہ کیا اور قربانی کرنے کیلئے شہر میں نکل پڑا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...