ڈاکٹر عاصم ہسپتال سے ڈسچارج ،رینجرز نے دوبارہ اپنی تحویل میں لے لیا

ڈاکٹر عاصم ہسپتال سے ڈسچارج ،رینجرز نے دوبارہ اپنی تحویل میں لے لیا
ڈاکٹر عاصم ہسپتال سے ڈسچارج ،رینجرز نے دوبارہ اپنی تحویل میں لے لیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایچ ای سی سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم کو قومی ادارے برائے امراض قلب سے ڈسچارج کر دیاگیاہے جس کے بعد رینجرز نے انہیں دوبارہ اپنی تحویل میں لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم گزشتہ ایک ہفتے سے قومی ادارے برائے امراض قلب میں زیر علاج تھے جبکہ آج ڈاکٹرز کے بورڈ نے ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد انہیں نارمل قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کر دیاہے جس کے بعد رینجرز اہلکار ڈاکٹر عاصم کو ایک بار پھر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ۔میڈیکل بورڈ کا کہناہے کہ ان کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے اس لیے انہیں ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...