نائیجیریا پولیو فری قرار دیئے جانے کے قریب‘ مرض صرف پاکستان اور افغانستان میں باقی ہے: عالمی ادارہ صحت

نائیجیریا پولیو فری قرار دیئے جانے کے قریب‘ مرض صرف پاکستان اور افغانستان ...
نائیجیریا پولیو فری قرار دیئے جانے کے قریب‘ مرض صرف پاکستان اور افغانستان میں باقی ہے: عالمی ادارہ صحت

  



لاگوس (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے مطابق نائیجیریا اور پورا افریقہ پولیو فری قرار دیئے جانے کے قریب ہے اور اب دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان ایسے ممالک ہیں جہاں پر پولیو کا مرض موجود ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا کہ جب تک پولیو کا مرض موجود ہے تو وہ دنیا میں کہیں بھی بچوں کیلئے خطرہ ہے۔ نائیجیریا میں روٹری انٹرنیشنل کی انسداد پولیو مہم کے چیئرمین ڈاکٹر تونجی منشو نے کہا یہ نائیجیریا کیلئے عظیم لمحہ ہے۔ ہمیں اس موقع پر خوشی منانی چاہئے مگر اس تنبیہ کے ساتھ کہ ہم دوبارہ اس مرض کو پھیلنے نہیں دیں گے‘ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کا اگلا ہدف دو سال تک نئے پولیو کیسز سے بچنا ہے تاکہ اسے پولیو فری ملک قرار دیا جا سکے۔ جولائی میں نائیجیریا نے پولیو کیسز کے بغیر ایک سال مکمل کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...