اوباشوں کی رکشہ سوار فیملی سے چھیڑخانی‘ منع کرنے پر پتھراﺅ سے بچہ ہلاک

اوباشوں کی رکشہ سوار فیملی سے چھیڑخانی‘ منع کرنے پر پتھراﺅ سے بچہ ہلاک
اوباشوں کی رکشہ سوار فیملی سے چھیڑخانی‘ منع کرنے پر پتھراﺅ سے بچہ ہلاک

  



شرقپور شریف (ویب ڈیسک) رکشہ سوار فیملی سے چھیڑخانی سے منع کرنے پر اوباشوں نے پتھر مار کر تین سالہ بچے کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انتظار حسین‘ حیدر علی‘ خرم شہزاد اپنی فیملی کے ہمراہ رکشہ میں ننکانہ سے شرقپور آرہے تھے۔ جب وہ مڑھ بھنگواں پہنچے تو تین اوباش نوجوان سلیم عرف لالو‘ چاند اور عمران رکشہ کے پیچھے لگ گئے اور تعاقب جاری رکھا۔ جب انہیں عورتوں سے چھیڑخانی کرنے سے منع کیا گیا تو سلیم وغیرہ نے طیش میں آکر رکشہ سوار فیملی پر پتھر برسانے شروع کر دیئے جس سے تین سالہ آفتاب پتھر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ انتظار حسین شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...