سعودی عرب میں حادثے میں اوکاڑہ کے میاں بیوی جاں بحق، 3 بچے زخمی

سعودی عرب میں حادثے میں اوکاڑہ کے میاں بیوی جاں بحق، 3 بچے زخمی
سعودی عرب میں حادثے میں اوکاڑہ کے میاں بیوی جاں بحق، 3 بچے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ کے دوران اوکاڑہ کے رہائشی میاں بیوی جاں بحق، 2 بیٹے اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے، محلہ علی پور اوکاڑہ کا رہائشی محمد حنیف اپنی بیوی خالدہ بیگم، بیٹوں عرفان، احتشام اور بیٹی ارم کے ہمراہ حج کا فریضہ ادا کرنے سعودی عرب گئے ہوئے تھے، گزشتہ روز وہ بذریعہ کار واپس اپنے کیمپ میں آرہے تھے کہ عائر کے قریب ان کی کار دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں محمد حنیف اور اس کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے تینوں بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سعودی عرب کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں، حادثہ کی اطلاع جب محلہ علی پور میں ان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ سوگوار ہوگیا۔

مزید :

اوکاڑہ -