پروگرام چلانے کیلئے خواتین کو لابٹھانا ان کی توہین ہے ، سامنے مرد کو بٹھایا: نجم سیٹھی

پروگرام چلانے کیلئے خواتین کو لابٹھانا ان کی توہین ہے ، سامنے مرد کو بٹھایا: ...
پروگرام چلانے کیلئے خواتین کو لابٹھانا ان کی توہین ہے ، سامنے مرد کو بٹھایا: نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی نجم سیٹھی کیساتھ اُن کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں کسی لڑکی کے بجائے منیب فاروق شریک میزبان ہیں اور اس کی وجہ خود نجم سیٹھی نے بتادی۔
نجم سیٹھی کی اہلیہ اور مارننگ شو کی میزبان جگنومحسن نے سوال کیاکہ آج سب کے سامنے بتادیں ، آپ نے کبھی یہ کوشش نہیں کی کہ آپ کی پیاری سی میزبان ہو، میں معاف کردوں گی ،گھر کی بات ہے ۔ اس سوال پر نجم سیٹھی نے کہاکہ وہ پراگریسوسوچ کے مالک ہیں اور اس سے اتفاق نہیں کرتے کہ پروگرام کو چلانے کیلئے ایک خوبصورت سی خاتون کو آگے بٹھادیا جائے ، اور اسے سوال دے دیئے جائیں اور پھر شروع ہوجائیں ۔ انٹرٹینمنٹ بھی ہونی چاہیے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے گاڑی بیچنی ہے تو خاتون کو اس پر لاکھڑا کردیں ۔ پہلے دن سے یہ سوچ لیا تھاکہ ایساکچھ نہیں کرنا، اگر میرے سامنے کسی کو بٹھاناہے توکسی مرد کو بٹھائیں ، میں سمجھتاہوں کہ یہ خواتین کی توہین ہے ۔

مزید :

لاہور -