یونیورسٹی کی طالبہ کو فیس بک پر ہراساں کرنے والے 5 افراد کیخلاف مقدمہ

یونیورسٹی کی طالبہ کو فیس بک پر ہراساں کرنے والے 5 افراد کیخلاف مقدمہ
یونیورسٹی کی طالبہ کو فیس بک پر ہراساں کرنے والے 5 افراد کیخلاف مقدمہ

  



سرگودھا (ویب ڈیسک) سرگودھا میں فیس بک کے ذریعے یونیورسٹی کی طالبہ کو فحش تصویریں اور دھمکی آمیز پیغامات ارسال کرنے والے 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ ٹاﺅن سرگودھا کی رہائشی یونیورسٹی کی طالبہ انسی خالد نے تھانہ ساجد شہید سرگودھا میں 5 ملزمان شاہ زیب، دل شیر، امتیاز بیگ، ہاشم علی، وقار باسط کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ طالبہ کا کہنا ہے ملزمان ایک سال سے اسے حراساں کررہے ہیں اور مختلف ٹیلی فون نمبروں کے ذریعے کالیں کررہے ہیں فحش تصویریں بنا کر فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے بھجوا کر بلیک میل اور بدنام کرنے میں مصروف ہیں۔ طالبہ کی رپورٹ پر 13 الیکٹرانک امتناع ایکٹ 2014ءزیر دفعہ 354.293/506 ت پ الف D-25 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : سرگودھا