وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب اینیمل ایکٹ میں ترامیم کی سمری کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب اینیمل ایکٹ میں ترامیم کی سمری کی منظوری ...
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب اینیمل ایکٹ میں ترامیم کی سمری کی منظوری دیدی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اینیمل ایکٹ میں ترامیم کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق سمری میں مردہ گوشت فروخت کرنے پر آٹھ سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کی تجویزدی گئی ہے ، کم عمر اور مادہ جانوروں کا گوشت بیچنے پر چھ ماہ قید  اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کی سفارش کی گئی ہے ۔  وزیر اعلی کی منظوری کے بعد ایکٹ میں ترامیم کیلئے سمر ی منظوری کیلئے اسمبلی میں پیش کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس ترمیم کافیصلہ مضرصحت اور حرام گوشت کی فروخت روکنے کیلئے کی جارہی ہے جس کے بعد صوبے میں مضر صحت  گوشت فروخت کرنے پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں