الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات رینجرز کی زیرِنگرانی کرانے کیلئے وزارتِ داخلہ اوروزارت دفاع کو خط

الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات رینجرز کی زیرِنگرانی کرانے کیلئے وزارتِ ...
الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات رینجرز کی زیرِنگرانی کرانے کیلئے وزارتِ داخلہ اوروزارت دفاع کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات رینجرز کی زیرِ نگرانی کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے وزارتِ دفاع اور وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ  امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے رینجرز اور فوج کو تعینات کیا جانا ضروری ہے۔11 اکتوبر کو این اے 122لاہور اور این اے 154لودھراں کے ضمنی انتخابات میں رینجرز  تعینات کی جائے۔

علاوہ ازیں این اے 144 اوکاڑہ،پی پی 16 اٹک اور پی پی 147 لاہور کے ضمنی انتخابات میں بھی رینجرز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنررینجرز کی تعیناتی کا کہہ چکے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں بھی رینجرزکی زیر نگرانی الیکشن چاہتی ہیں ۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -