ٹائلٹ جانے کیلئے نواب شاہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی : مبشرلقمان

ٹائلٹ جانے کیلئے نواب شاہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی : مبشرلقمان
ٹائلٹ جانے کیلئے نواب شاہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی : مبشرلقمان

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی اور اینکر پرسن مبشرلقمان ہوابازی کے بھی شوقین ہیں اور لاہور کے والٹن ایئرپورٹ میں بھی اُن کا کچھ شیئرہے ، ایک دفعہ ایسابھی ہواکہ کراچی جاتے ہوئے اُنہیں ٹائلٹ جانے کیلئے نواب شاہ میں ہنگامی لینڈنگ کرناپڑی ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مبشر لقمان نے بتایاکہ والٹن ایئرپورٹ کو یہ اعزازحاصل ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے سب سے پہلے لینڈ کیاتھا، ایک دفعہ گرمیوں میں سفر کررہاتھااور کولڈڈرنکس پی رہاتھا جس کی وجہ سے راستے میں ٹائلٹ جانے کی ضرورت محسوس ہوئی توکچھ سمجھ نہیں آرہاتھاکہ کیا کریں ۔مبشر لقمان نے بتایاکہ نواب شاہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی ، اس وقت آصف زرداری صدرمملکت تھے اور وہ لینڈنگ کی اجازت نہیں دے رہے تھے کہ صدر کا متعلقہ ایئرپورٹ ہے ، وہ کسی بھی وقت آسکتے ہیں جس پر

دوبارہ ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی ۔

ایوی ایشن حکام نے ایمرجنسی کی نوعیت پوچھی تو اُنہیں بتایاکہ ٹائلٹ جاناہے جس پر لینڈنگ کی اجازت مل گئی اور پھر آگے کراچی کیلئے نکلے ۔

مزید : لاہور


loading...