ہنگری میں غیر قانونی داخلے کی کوشش میں پانچ پاکستانی گرفتار

ہنگری میں غیر قانونی داخلے کی کوشش میں پانچ پاکستانی گرفتار
ہنگری میں غیر قانونی داخلے کی کوشش میں پانچ پاکستانی گرفتار

  



بڈھاپسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہنگری میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں پانچ پاکستانی گرفتار کر لئے گئے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہنگری کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ سرحد پر لوگوں کو غیر قانونی طور پر اپنی حدود میں داخل ہوتے دیکھا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں افرادکو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پکڑے گئے افرادمیں پانچ پاکستانی بھی شامل ہیں جوکروشیا کی سرحد سے ہنگری میں داخل ہو رہے تھے ۔

یاد رہے کہ چار ستمبر کو ہنگری کے بسکے ریلوے سٹیشن سے بھاگنے کی کوشش کے دوران ایک پاکستانی تارک ِ وطن ہلاک بھی ہو گیا تھا ۔ ہنگری پولیس کے مطابق ہم 8سو تارکین وطن کی نگرانی پر مامور تھے کہ لگ بھگ 350لوگوں کا ایک گروپ بھاگ کھڑا ہوا ۔انہوں نے بھاگنے والوں کا پیچھا نہ کیا جبکہ وہ آدمی سٹیشن سے 8سو میٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہو گیا ۔ دوسری جانب ہنگری کے سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے پاکستانی تارکِ وطن کی لاش ریلوے ٹریک پر پڑی تھی جبکہ اس کے سر پر چوٹ لگی تھی ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...