سنی تحریک کااین اے 122پر سردار ایازصادق کی حمایت کا اعلان

سنی تحریک کااین اے 122پر سردار ایازصادق کی حمایت کا اعلان
سنی تحریک کااین اے 122پر سردار ایازصادق کی حمایت کا اعلان

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سنی تحریک نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122پر سردار ایازصادق کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے فائدہ ہو گا ، تمام جماعتوں کا شکر گزار ہوں جو مجھے سپورٹ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں سمیٹی جا رہی ہیں ،ٹارگٹ کلر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو معافی نہیں ملنی چاہیے ۔ سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ ن لیگ کا کوئی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہوا تو اس کےخلاف کارروائی ہو گی۔دوسری جانب صدر سنی تحریک لاہورکا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر ساتھ دے رہے ہیں ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...