خواجہ احمدحسان کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد

خواجہ احمدحسان کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد
خواجہ احمدحسان کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکے متوقع میئر خواجہ احمدحسان کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف اپیل مستردکردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ خواجہ احمد حسان سرکاری ملازم رہ چکے ہیں اس لیے 2 سال تک الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔ دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے روبرو خواجہ احمد حسان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ خواجہ احمد حسان اعزازی طور پر عہدے پر تعینات تھے، سرکاری طور پر نہیں جس کی وجہ سے وہ سرکاری ملازم کے زمرے میں نہیں آتے۔ کاغذاتِ نامزدگی کے دوران یہ معاملہ نہیں اٹھایا گیا،اب کاغذات کی منظوری کے بعداعتراض نہیں اٹھایا جاسکتاجس پر الیکشن کمیشن نے خواجہ احمدحسان کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف اپیل مستردکردی۔

مزید : لاہور


loading...