ریٹرنگ افسر نے مہنگا دودھ بیچنے پر امیدوارکے کاغذت نامزدگی مسترد کر دیئے

ریٹرنگ افسر نے مہنگا دودھ بیچنے پر امیدوارکے کاغذت نامزدگی مسترد کر دیئے
ریٹرنگ افسر نے مہنگا دودھ بیچنے پر امیدوارکے کاغذت نامزدگی مسترد کر دیئے

  



گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ریٹرنگ افسر نے مہنگا دودھ بیچنے پر گوجرانوالہ کے حلقہ یوسی 52سے جنرل کونسلر کے امیدوارکے کاغذ نامزدگی مستردکر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانولہ کے رہائشی طارق حسان عوامی تحریک کی جانب سے یو سی 52میں جنرل کونسلر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے پہنچے تو ریٹرنگ افسرنے اسے پہنچان لیا اور کہا کہ آپ دودھ کا کاروبار کرتے ہیں اور آپ عوام کو مقررہ قیمت سے مہنگا دودھ فروخت کرتے ہیں اس لیے آپ عوام کی خدمت کے لائق نہیں ۔ریٹرنگ افسر نے مہنگا دودھ فروخت کرنے پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جس پر امیدوار بے ہو ش ہو کر وہیں گر پڑا جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیاہے ۔

مزید : گوجرانوالہ /اہم خبریں


loading...