سعودی حکام بھی عائشہ ممتاز کے نقش قدم پر چل پڑے،ہوٹل میں ایسا اقدام کہ سیل ہی کرنا پڑ گیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ہیلتھ اتھارٹی نے مکہ کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کو مضر صحت گوشت کے استعمال پر سیل کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری کی جانب سے سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ شہری جو کہ کھاناکھانے کیلئے ہوٹل میں جاتاہے اور وہاں پر موجود مضر صحت گوشت کی فلم بنا تا ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ بڑی تعداد میں مضر گوشت ادھر اُدھر پڑا ہے ۔سعودی حکام نے چھاپہ مار کر 19بکروں کا گوشت قبضہ میں لے لیاہے جو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے اور ہوٹل کو بھی فوری طور پر سیل کر دیا گیاہے ۔