مشرف کا چار نکاتی فارمولا ہی مسئلہ کشمیر کا حل ، بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑیگا:سابق ’را ‘چیف امرجیت سنگھ

مشرف کا چار نکاتی فارمولا ہی مسئلہ کشمیر کا حل ، بھارت کو مذاکرات کی میز پر ...
مشرف کا چار نکاتی فارمولا ہی مسئلہ کشمیر کا حل ، بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑیگا:سابق ’را ‘چیف امرجیت سنگھ

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف امرجیت سنگھ دولت نے اعتراف کیا ہے کہ کشمیر ہی اصل ایشو ہے ،مشرف کا چار نکاتی فارمولا ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے ، بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑیگا۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے امرجیت سنگھ دولت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر پاک مذاکرات نا مکمل ہیں اورجب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا پاک بھارت مذاکرات بے سود ہیں۔را کے سابق چیف نے کہا کہ مسئلے کشمیر کے حل کیلئے مشرف فارمولے پر 90فیصد کشمیری خوش تھے ،نریندرمودی کو میز پر آنا پڑے گا اور اختلافات دور کرنے پڑینگے، مودی کو چاہیے کہ مسئلے کو وہاں لے کر آئیں جہاں واجپائی لے کر گئے تھے۔امیر جیت سنگھ دولت نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے ،کشمیر کے معاملے پر ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کا ایجنڈا مسئلہ کشمیر سے ہٹ کر ہے جبکہ نریندرمودی کے خلاف بھارت میں مسلمانوں میں نفرت پائی جاتی ہے ۔راکے سابق چیف نے کہا کہ کشمیریوں سے بھارتی حکومت نے ناروا سلوک رواں رکھا ہے ،یہی وجہ ہے کشمیر اب بھارت کیساتھ نہیں رہنا چاہتا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...