سوناکشی سنہا پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمت پر پریشان، اپنے ڈائیلاگ کو نیا رنگ دے ڈالا

سوناکشی سنہا پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمت پر پریشان، اپنے ڈائیلاگ کو نیا رنگ دے ...
سوناکشی سنہا پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمت پر پریشان، اپنے ڈائیلاگ کو نیا رنگ دے ڈالا

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا بھی مہنگائی خصوصاً پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں ۔نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق سوناکشی نے اسی پریشانی کے عالم میں انہوں نے اپنے ہی مشہورزمانہ ڈائیلاگ ©’تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب ،پیار سے لگتا ہے ‘کو دوبارہ ترتیب دینے کا سوچ لیاہے ۔سوناکشی سنہا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد اب وقت ہے کہ وہ اپنے ڈائیلاگ کو دوبارہ ترتیب دیں ۔انہوں نے اپنے ڈائیلاگ کو ترتیب دیتے ہوئے لکھا کہ ’تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب،پیاز سے ڈر لگتا ہے‘۔

مزید : تفریح