زین قتل کیس میں مصطفی کانجو کی ضمانت کی درخواست مسترد

زین قتل کیس میں مصطفی کانجو کی ضمانت کی درخواست مسترد
زین قتل کیس میں مصطفی کانجو کی ضمانت کی درخواست مسترد

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداددہشتگردی کی عدالت میں آج زین قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران ِ سماعت مصطفی کا نجو سمیت 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔کیس میں سرکاری اور مصطفی کانجوکے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے۔ عدالت کے روبرو مصطفی کانجو کے وکیل نے مؤ قف اختیا رکیا کہ اس کے مؤکل کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں جبکہ کوئی گواہی بھی نہیں ہے جس کی بنا پر ضمانت منظور کی جائے۔ دوسری طرف سرکاری وکیل نے عدالت کے روبرو مؤ قف اختیار کیا کہ مصطفی کانجو کے خلاف مدعی اور گواہان ‘ملزمان کے دباو¿ کی وجہ سے اپنے بیان سے منحرف ہوئے ہیں، مصطفی کانجو کے خلاف ٹھوس ثبوت اور گواہان موجود ہیں۔ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیااور بعد ازاں ایک مختصر وقفے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مصطفی کانجو کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

مزید : لاہور


loading...