منی سانحے کے بعد لاپتہ پاکستانی حاجیوں میں سے221افراد سے رابطہ ہوگیا

منی سانحے کے بعد لاپتہ پاکستانی حاجیوں میں سے221افراد سے رابطہ ہوگیا
منی سانحے کے بعد لاپتہ پاکستانی حاجیوں میں سے221افراد سے رابطہ ہوگیا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )منی سانحے کے بعد پاکستانی حاجیو ں کے لواحقین کے لیے سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی جس کے مطابق لاپتہ 300پاکستانیوں میں سے 221افراد کو تلاش کرلیا گیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق 300پاکستانیوں میں سے 221افراد کو تلاش کرلیا گیا ہے جن سے لواحقین کے رابطوں کا آغاز شروع ہو گیا ہے ۔اب لاپتہ پاکستانیوں کی تعداد 63رہ گئی ہے جن کی تلاش کے لیے سفارتخانے کے اہلکار کاروائی کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم نے لاپتہ حاجیوں کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی تھی کہ شہدا ،زخمیوں اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے رابطے کے لیے ہاٹ لائن قائم کی جائے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں