بھارت پاکستان سے اتنا ڈرتا کیوں ہے؟ایک اورعجیب و غریب الزام لگا دیا

بھارت پاکستان سے اتنا ڈرتا کیوں ہے؟ایک اورعجیب و غریب الزام لگا دیا
بھارت پاکستان سے اتنا ڈرتا کیوں ہے؟ایک اورعجیب و غریب الزام لگا دیا

  



نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے گویا اس بات کی قسم اٹھا رکھی ہے کہ اپنی ہر نا اہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے الزام پاکستان پر عائد کرنا ہے۔ دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو یا اس کے اپنے شہریوں کا کوئی جرم، فوراً سے پہلے الزام پاکستان پر، تا کہ اپنے جرائم اور نا اہلی کی طرف عوام کا دھیان نہ ہی جائے۔

حال ہی میں بنگلا دیش میں جعلی بھارتی کرنسی بڑی مقدار میں پکڑی گئی تو بھارتی میڈیا نے ایک دفعہ پھر شور مچا دیا کہ اس کے پیچھے پاکستانی عناصر ہیں جو خلیجی ممالک میں جعلی بھارتی کرنسی تیار کروا کے بنگلا دیش کے زریعے بھارت بھیج رہے ہیں۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بنگلا دیش کی چٹا گانگ بندرگاہ پر ایک کنٹینر سے 2.71 کروڑ کے جعلی بھارتی کرنسی نوٹ پکڑے گئے، جبکہ ڈھاکہ ائر پورٹ پر بھی 1.28 کروڑ کے جعلی بھارتی نوٹ پکڑے گئے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں ملوث افراد دبئی سے بنگلا دیش پہنچے تھے اور اس شک کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی ایجنٹ خلیجی ممالک میں بیٹھ کر جعلی بھارتی کرنسی بنوا کر بنگلا دیش بھیج رہے ہیں، جہاں سے اسے بھارت روانہ کیا جانا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جعلی کرنسی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والے دونوں افراد بنگلا دیشی شہری ہیں لیکن بھارتی میڈیا ان کا تعلق پاکستانی ایجنسیوں سے جوڑنے پر بضد ہے۔ ثبوت کے طور پر صرف یہ بتایا گیا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس افسران نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے بنگلا دیشی شہریوں کے پاکستانی ایجنسیوں سے تعلقات ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...